پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی مالی سال کی پہلی سہ ماہی سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے-
جنگ کے مطابق جولائی تا ستمبر کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 261 ارب69 کروڑ روپے رہی
یہ سالانہ بنیادپر 39 ارب62 کروڑ روپے کا اضافہ ہے-
گزشتہ مالی سال جولائی تا ستمبر پیٹرولیم لیوی کی وصولی 222ارب 7 کروڑ روپے تھی-
اس مالی سال میں لیوی کی وصولی کا ہدف 1281 ارب روپے مقرر کیا گیا۔