پی آئی اے کی نجکاری کے لیے صرف ایک بولی لگی ، نجی کمپنی نے 10 ارب روپے میں خریدنے کی پیشکش کردی۔
وفاقی دارالحکومت میں پی آئی اے کے 60 فیصد حصہ کی فروخت کے لیے بولی کھولی گئی۔
85 ارب روپے کی کم از کم متوقع قیمت کے مقابلے میں صرف 10 ارب روپے کی بولی جمع کرائی گئی
بی بی سی اردو کے مطابق بلیو ورلڈ سٹی کی جانب سے پی آئی اے کو خریدنے کے لیے 10 ارب کی بولی کا جائزہ پاکستان کی وفاقی کابینہ لے گی۔
پی آئی اے ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جس کے سرمائے کا تقریباً 96 فیصد حصہ حکومت کے پاس ہے۔