امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فوجی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جو 5 آئی پی پیز ہیں ان کیCapacity Payment بند ہونی چاہیے ، انہوں نے کہا ک پاکستان کی معیشت اس وقت ٹھیک ہوگی جب بجلی کی قیمت میں کمی آئے گی
انہوں نے کہا کہ فوجی فاؤنڈیشن کی پانچ آئی پی پیز سے بات چیت کا عمل پراپر طریقے سے مکمل ہونا چاہیے ۔ کیپیسٹی پے منٹ بند ہونی چاہیے اسی طرح جو پلانٹس بند ہوسکتے ہیں ہوں وہ بند کیے جائیں ۔ جب قوم قربانی دے رہی ہے تو ہر ادارہ قربانی دے
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مطالبہ کیا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب پاکستان میں بھی بیس سے پچیس روپے قیمت کم ہونی چاہیے