بلدیہ عظمیٰ میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی 100سال میں بھی کراچی ٹھیک نہیں کرسکتی، شہر میں بلدیاتی صورتحال بدترین ہوتی جارہی ہے میئر نے بلدیہ کے تمام معاملات چند افسران کے ہاتھوں میں دے دیے ہیں جو کراچی کے وسائل کو بے دردری سے برباد کررہے ہیں
سیف الدین ایڈوکیٹ نے مزید کہا کراچی آلودگی میں پوری دنیا میں دوسرے نمبرپر آگیا ہے، شہر میں روزانہ 200کے قریب کتے کے کاٹنے کے کیسز ہورہے ہیں،گزشتہ دس ماہ میں 12افراد سگ گزیدگی کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھےہیں پیپلز پارٹی کی 16سال کی نااہلی اور بد ترین کارکردگی سے یہ بات ثابت ہوچکی کہ اگر پیپلز پارٹی سو سال بھی حکومت کرلے کراچی کو درست نہیں کرسکتی، کیونکہ اس کے پاس اہلیت ہے اور نہ کام کرنے کی نیت، مرتضی وہاب کو نادیدہ قوتوں نے کراچی پر زبردستی مسلط کرکے کراچی کے عوام کو نہ صرف ان کی جائز اورحقیقی نمائندگی سے محروم کردیا بلکہ ایک ایسے فرد کے ہاتھوں میں کراچی کے امور سپرد کردیے کہ جس نے بلدیہ کے تمام معاملات چند افسران کے ہاتھوں میں دے دیے ہیں جو کراچی کے وسائل کو بے دردری سے برباد کررہے