معیشت دان ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا ہے کہ بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے، قرض لیکر ملک نہیں چلائے جا سکتے، جس ملک کی معیشت بیٹھ جائے وہ ملک بیٹھ جاتا ہے،
جنگ کے مطابق جمعہ کو نیشنل پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اصل مسئلہ خسارہ ہے،حکومت جب تک اپنے اخراجات کم نہیں کریگی خسارہ کم نہیں ہوگا،کسی بھی ملک کی معیشت زراعت اور صنعت پر کھڑی ہوتی ہے مگر ہم یہ دونوں شعبے کمزور کر چکے ہیں