راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی جیت کا امکان روشن ہوگیا ہے
آج پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ، سعود شکیل نے 134 رنز کی اننگز کھیلی ۔ نعمان علی نے 45 اور ساجد خان نے 48 رنز بنا کر سعود شکیل کا ساتھ دیا ، ریحان احمد نے چار اور شعیب بشیر نے تین وکٹیں حاصل کیں
انگلینڈ کی ٹیم نے دن کے اختتام پر تین وکٹوں پر 24 رنز بنالیے
پاکستان اب بھی ترپن رنز آگے ہے
اگر پاکستان میچ جیتنے میں کامیاب رہی تو سیریز بھی اپنے نام کرلے گی