ایم 6 موٹروے حیدرآباد سے سکھر تک نہیں بلکہ کراچی سے سکھر براستہ حیدرآباد تعمیر ہوگا ، وزیر اعلیٰ سندھ

وفاق اور سندھ نے نجی اور سرکاری شعبے کی شراکت داری سے کراچی تا سکھر ایم 6 موٹروے کی تعمیر پر اتفاق کرلیا

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کے درمیان وزیراعلی ہاؤس میں اجلاس کے دوران اتفاق کیا گیا کہ ایم 6موٹروے کراچی سے سکھر براستہ حیدرآباد تعمیر کیا جائیگا۔ دونوں نے موٹروے کی تعمیر نجی اور سرکاری شعبے کی شراکت یا وفاقی اور صوبائی کنسورشیم کے ذریعے کرنے کے امکانات پر بھی غور کیا

اپنا تبصرہ لکھیں