سوئی سدرن گیس کمپنی بھی کے الیکٹرک کے نقش قدم، اضافی وصولیاں شروع کردیں،منعم ظفر خان

امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں گیس کی لوڈشیڈنگ، نرخوں میں اضافے اور بھاری بلوں کے حوالے سے وفد کے ہمراہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈی ایم ڈی سعید رضوی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اضافی وصولیوں، لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے بھی کے الیکٹرک کی طرح مختلف بہانوں سے شہریوں سے اضافی وصولیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سوئی سدرن کمپنی گیس کے تباہ حال انفرا اسٹرکچر پر سرمایہ کاری کرے،کراچی کے شہریوں کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائے اور اوور بلنگ سمیت دیگر شکایات بھی دور کی جائیں

اپنا تبصرہ لکھیں