یکم جنوری سے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی سہولت گھر بیٹھے دینے کا فیصلہ

سندھ کے وزیر ایکسائز شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت کراچی میں ہونے والے اجلاس میں ٹیکسیشن نظام کے بعد گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی سہولت بھی گھر بیٹھے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ یکم جنوری سے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر آن لائن ہوجائے گی۔ شہری گھر بیٹھے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں