تین طلاقیں ایک ساتھ دینے کے عمل کو قابل سزا بنایا جائے، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارش

تین طلاقیں ایک ساتھ دینے کے عمل کو قابل سزا بنایا جائے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت سے سفارش کردی

جیو کے مطابق چیئرمین ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں جہیز ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزا کو 6 ماہ سے بڑھا کر ایک سال کرنے، شادی اخراجات 2500 روپے سے بڑھا کر 2 تولہ سونا، جہیز کی مالیت بھی 2 تولہ سونے کے برا بر کرنے کی منظوری دی گئی۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے پی ٹی آئی کے بیر سٹر علی ظفر ایڈووکیٹ کے نجی عائلی قانون کے بل کو مسترد کیا جس میں تجویز کیا گیا تھا کہ طلاق کی صورت میں شادی کے بعد بننے والی جائیداد کو میاں بیوی دونوں میں برابر تقسیم کیا جا ئے گا ، کونسل نے رائے دی کہ یہ بل شرعی طور پر قابل عمل (Maintainable) نہیں ہے

اپنا تبصرہ لکھیں