پی ٹی آئی ارکان نے ہمیں بھی ماموں بنایا
ایک ارب روپے کے لگ بھگ کا ریٹ لگایا گیا
سب ملی بھگت تھی، صرف پیسوں کے لیے
اٹھائے جانے کا جواز بنایا ، شیر افضل مروت
رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کہتے ہیں کہ لوگوں کے ضمیر خریدے گئے، ارکان اسمبلی کا ریٹ ایک ارب روپے کے لگ بھگ لگایا گیا
شیر افضل مروت نے کہا کہ ضمیر فروش بانی کے نام پر ووٹ لے کر مخالفین کے ساتھ بیٹھے تھے
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہمیں ماموں بنایا ہے ، پہلے خبر ڈالتے تھے کہ فلاں کا بچہ اٹھا لیا، یہ ساری ملی بھگت تھی، صرف پیسوں کے لیے انہوں نے اٹھائے جانے کا جواز بنایا ۔