امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مفتی محمود کے صاحب زادے اور ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے اور داماد کی سرپرستی میں جو ہوا اس نے آئین کی روح کو متاثر کیا۔
انہوں نے کہا کہ مقصد عدلیہ پر کنٹرول کرنا تھا ۔ یہ پاکستان کی جمہوری تاریخ میں سیاہ باب کا اضافہ ہے ، یہ پورا عمل مشکوک تھا
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عدلیہ پر کنٹرول کے لیے انہوں نے دو تین آپشن بنائے ہوئے تھے ۔ آپشن بھی ان کے تھے ، طریقہ کار بھی ان کے تھے ، خرید و فروخت بھی ان کی تھی اور ڈنڈا بھی ان کا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی چھبیس ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے پر غور کررہی ہے