بلاول زرداری نے چھبیس ویں آئینی ترمیم پر قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کا شکریہ بھی ادا کیا
بلاول زرداری نے کہا کہ وہ دل سے پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کریں گے ، آپ بھی اس پراسس کا حصہ بنے ، آپ کی بات مولانا سے، مولانا کی بات مجھ سے اور پھر میں وزیر اعظم تک ، کان یہاں سے پکڑیں یا وہاں سے ۔۔ تاریخی کام ہونے جارہا ہے اور اس تاریخی میں آپ کا بھی کردار ہے ، پی ٹی آئی پراسس کا حصہ بنی، آپ کی اعتراضات نکالے گئے جو آپ کی کامیابی ہے
انہوں نے کہا کہ کچھ ترامیم سو فیصد اتفاق رائے سے منظور کی گئی ہیں، پی ٹی آئی سے کہوں گا کہ کم از کم مولانا فضل الرحمان کی ترامیم کو متفقہ طور پر منظور کریں۔
ملک میں کالا سانپ افتخار چوہدری والی عدلیہ ہے، ہم نے اٹھاون ٹو بی کا اختیار صدر سے واپس لیا تو عدالت نے وہ اختیار اپنے پاس رکھ لیا۔