چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی اس سارے عمل میں مولانا فضل الرحمان کے کردار کی تعریف کی
انہوں نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم فیصلہ بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے کرتے ہیں
تحریک انصاف 26 ویں ترمیم میں ووٹ نہیں دے گی لیکن فلور پر جائے گی اور اپنا مؤقف بتائے گی ۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا ہمارے ساتھ رہے ان کے معتقد ہیں، مولانا بالکل آزاد ہیں، ان کے بل کی حمایت کرنے کو ہم سراہیں گے