پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی
ملاقات کا مقصد چھبیس ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کرنا تھا
میڈیا پر آنے والی اطلاعات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جماعت کے رہنماؤں کو جیل سے نکالنے میں ناکامی پر کھری کھری سنادیں
پی ٹی آئی کا وفد بیرسٹر گوہر کی قیادت میں مشاورت کے لئے اڈیالہ جیل گیا تھا
ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ جیل سے نکلنے کے لئے جو پلان دیا تھا اس پر کسی نے عمل نہیں کیا۔ میں نے احتجاج جاری رکھنے کا کہا تھا، آپ کے تمام احتجاج فلاپ ہوئے، آپ سے کہا تھا کہ ایس سی او کے موقع پر احتجاج کرنا ہے لیکن کسی نے عمل نہیں کیا ، اگر میرے دیئے گئے منصوبے پر عمل کریں گے تو ہی باہر آ سکوں گا