کل کے مخالفین آج قریب آرہے ہیں، اختلافات اب اتفاق میں بدل رہا ہے
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے رول کی تعریف کی ہے۔
ہم نےمولانا کے ساتھ بات چیت کا ذکر کیا، انہوں نے مولانا کے ساتھ ہماری بات چیت کو مثبت انداز میں لیا اور مولانا فضل الرحمان کی تعریف کی ہے
جتنی بھی مشاورت ہوئی اس میں اتنا کہا کہ ہم مولانا سے مشاورت جاری رکھیں،
آئینی ترمیم پر بانی پی ٹی آئی نے کہا سنجیدہ معاملہ ہے۔
عمران خان نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو بھی ملاقات کے لیے بلایا