شہر میں وبائی امراض پھوٹ رہے ہیں میئر کو اسلام آباد کی ہوائیں راس آگئیں،اسپرے کیوں نہیں ہوا؟ سیف الدین ایڈووکیٹ

سٹی کونسل میں قائد حزب اختلاف سیف الدین ایڈووکیٹ نے میئر کراچی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی وزیر بلدیات سعید غنی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا

سیف الدین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہیں ، وبائی امرض پھوٹ رہے ہیں ۔ ملیریا ، چکن گونیا اور ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ذمے دار تنگ نظر وزیر بلدیات اور قبضہ میئر ہیں

انہوں نے کہا کہ قبضہ میئر کو اسلام آباد کی ہوائیں راس آگئی ہیں ، وزیر بلدیات اور میئر کے پاس کراچی کے لیے کوئی وژن نہیں ہے ، نالے گندگی سے بھرے ہیں اور میئر جراثیم کش اسپرے بھی نہیں کراسکا

اپنا تبصرہ لکھیں