مجوزہ آئینی ترمیم پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی حکومت سے بات کیوں کررہے ہیں؟ مکمل مسترد کریں، حکومت مرضی کی عدلیہ اور چیف جسٹس چاہتی ہے، حکومت کے کھیل کا حصہ نہ بنیں حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی حکومت سے بات کیوں کررہے ہیں؟ شق وار مطالعہ کیوں ہورہا ہے ، کیا ضرورت ہے اس کی؟

انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں اس موقع پر ترمیم کا فائدہ حکومت کو ہوگا، حکومت مرضی کی عدلیہ اور چیف جسٹس چاہتی ہے

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارا موقف بڑا واضح ہے کہ ترمیم کو مکمل مسترد کیا جائے حکومت کے کھیل کا حصہ نہ بنیں

اپنا تبصرہ لکھیں