سندھ ہائی کورٹ نے بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر میئر کراچی سے جواب طلب کرلیا۔
سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کردی۔ عدالت نے درخواست کی 3 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔
سیف الدین نے کہا کہ مئیر کراچی نے اپوزیشن سے عدالتی حکم کے باوجود مشاورتی عمل کو بائی پاس کرتے ہوئے معاہدہ کیا ہے۔ مئیر کراچی نے ا جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی سے کوئی مشاورت نہیں کی ہے۔
عدالت مئیر کراچی اور کے الیکٹرک کے درمیان معاہدے کو کالعدم قرار دے۔