قائد ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کی 73ویں برسی آج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے
پاکستان کے پہلے وزیر اعظم ، تحریک پاکستان کے رہنما ، اور قائد اعظم کے قریبی ساتھی قائد ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کی برسی آج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے
لیاقت علی خان کو 16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کے آغاز پر گولی مار کر شہید کردیا گیا تھا
آپ کے آخری الفاظ تھے خدا پاکستان کی حفاظت کرے۔
نواب زادہ لیاقت علی خان متحدہ ہندوستان کے آخری وزیر خزانہ بھی تھے ۔ یکم اکتوبر 1895 کو کرنال میں پیدا ہونے والے لیاقت علی خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی ۔