جائیں تو جائیں کہاں؟ سوئی گیس نے کراچی کے صارفین سے از خود گیزر چارجز کی وصولی شروع کر دی، 2085 روپے کے اضافی بل!

سوئی سدرن گیس کمپنی نے نے صارفین سے از خودگیزر چارجز کی وصولی شروع کر دی ۔

روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق کراچی کے صارفین کو ایس ایس جی سی کی جانب سے کونیکل بیفل (Conical Baffle) چارجز کے نام سے 2085 روپے کے اضافی بل بھیجنا شروع کر دیئے ہیں،

کمپنی نے کونیکل بیفل کا استعمال لازمی قرار دیتے ہوئے ایک کمپنی کو اس کی تنصیب کا ٹھیکہ بھی دے دیا ۔

گلستان جوہر کے صارفین نے جنگ کو بتایا کہ انہیں اضافی بل بھیجے جا رہے ہیں

ایس ایس جی سی کا مؤقف ہے کہ گیزر میں اس آلے کا استعمال ضروری ہے اس سے گیس کے استعمال میں 25 فیصد تک کی بچت ہو گی

جنگ کے مطابق رات کی گیس لوڈ شیڈنگ کے بعد سے گیس کے گیزر کا استعمال ختم ہو تا جا رہا ہے

صارفین نے یہ اعتراض بھی اٹھایا کہ ہمارے ہاں تو گیزر نہیں ہے ہم سے یہ چارجز کیوں لیے جا رہے ہیں؟

اپنا تبصرہ لکھیں