انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے شاندار سنچری بنائی
کامران غلام کو 29 سال کی عمر میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع ملا تو انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا
کامران غلام 59 فرسٹ کلاس میچز کا تجربہ رکھتے ہیں اور پچھلے کئی ڈومیسٹک سیزن میں عمدہ کھیل پیش کررہے تھے
پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بابراعظم کو ٹیم سے ڈراپ کیا اور کامران غلام کو موقع دیا
اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے بھی ان کا پورا ساتھ دیا اور ستتر رنز کی اننگز کھیلی