پاکستان کے دورے پر آئے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لاہور میں مولانا طارق جمیل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی
مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اللہ کی خاطر ڈاکٹر کا پیشہ چھوڑا تو اللہ نے انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں پھیلا دیا
اللہ نے جن صفات سے ڈاکٹر صاحب کو نوازا ہے میں نے آج تک ان جیسی صفات نہیں دیکھیں۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ مولانا طارق جمیل سے ملاقات کروں، پہلے ملاقات مکہ میں ہو چکی تھی لیکن اپنے شہر میں ملنے کا لطف کچھ الگ ہی ہوتا ہے ۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا اور ہمیشہ پاکستانیوں سے امید رہتی ہے۔