کل کے دشمن آج کے دوست بن گئے! محسن نقوی گنڈا پور ملاقات پر منصور علی خان کا تجزیہ

ملک کے معروف صحافی منصور علی خان نے وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیراعلیٰ کے پی اور گورنر کے پی کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنجشیں بھلادیں تو کیا نہیں ہوسکتا ۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی میں کل کے دشمن آج ایک ہوگئے ، کیا برف پھگل رہی ہے ؟ کل تک مخالفین کے راستے روکنے کے لیے خندقیں کھودی جارہی تھیں

انہوں نے کہا کہ یہ کل تک ایک دوسرے سے بات کرنے کے روادار نہیں تھے ، وزیر اعلیٰ ہاوس کے پی میں آخر ایسا کیا ہوا کہ اچانک تینوں ایک ساتھ بیٹھ گئے، وہ لوگ جو کل تک ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر چلارہے تھے ،احتجاج روکے کے لیے ہر حد تک جانے کا اعلان کررہے تھے

انہوں نے کہا کہ ماضی کے لڑائی جھگڑوں کے برعکس وفاق اور صوبہ ایک اہم مسئلے پر ایک ہی چھت کے نیچھے بیٹھ کر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں