جولائی سے ستمبر کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 75 فیصد تک اضافہ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں مالی سال 2025 کے پہلے تین ماہ میں 19 سے 75 فیصد تک کا اضافہ دیکھا گیا

ڈان اخبار کے مطابق مالی سال 2025 میں جولائی سے ستمبر تک سالانہ بنیادوں پر 25 فیصد اضافے کے بعد 20 ہزار 68 کاریں فروخت ہوئیں جن کا حجم گزشتہ برس 16 ہزار 21 یونٹس رہا تھا۔

اسی عرصے میں جیپوں اور پک اپس کی فروخت 51 فیصد بڑھ کر 7 ہزار 517 یونٹس تک جا پہنچی

مالی سال 2025 میں جولائی تا ستمبر کے دوران ٹرکوں کی فروخت 75 فیصد بڑھ کر 772 یونٹس ہوگئی جبکہ بسوں کی فروخت 60 فیصد اضافے کے بعد 926 یونٹس ہوگئی

اسی طرح موٹرسائیکلوں اور رکشوں کی فروخت جولائی تا ستمبر کے دوران 19 فیصد اضافہ ہوا

اپنا تبصرہ لکھیں