محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کراچی میں گرمی میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکے مطابق کراچی میں آج سے آئندہ 3 سے 4 روز کے دوران پارہ 36 سے38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے
انہوں نے بتایا کہ ہوا کے رخ میں تبدیلی کےباعث دن میں زیادہ درجہ حرارت دیکھا جاسکتا ہے
ان کا کہنا تھا کہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کاامکان ہے۔
سردار سرفراز نے مزید کہا کہ اکتوبر عام طورپر سندھ میں گرم ہی گزرتا ہے۔