امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے شارع فیصل پر ہونے والے تاریخی ملین مارچ کے شرکاء سے خطاب کیا

امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے شارع فیصل پر ہونے والے تاریخی ملین مارچ کے شرکاء سے خطاب کیا

انہوں نے کہا کہ کراچی کا ملین مارچ کسی جماعت یا پارٹی کا نہیں بلکہ فلسطینی عوام کا ملین مارچ ہے۔ غزہ میں خیموں اور اسپتالوں پر بھی بمباری ہورہی ہے ۔مسئلہ صرف قرار دادوں اور واک آؤٹ کا نہیں ہے۔ امریکی صدارتی الیکشن میں امن کا نعرہ ہونا چاہیئے۔ مگر امریکہ کے حکمران صدارتی الیکشن میں اسرائیل کا ساتھ دینے کا نعرہ لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک اپنا رول ادا نہیں کررہے ہیں۔ ستاون اسلامی ممالک کی بہترین افواج موجود ہیں ، 80 لاکھ کی آبادی کا ملک اسرائیل ہے اور 2 ارب اسلامی ممالک کے عوام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے بچوں ، بوڑھوں ، جوانوں اور عورتوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو جھکنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی غزہ منایا جائے گا۔ 7 اکتوبر کو پورے ملک میں گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کو اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں