کراچی کا بیٹا،ملک کا مستقبل پرائیویٹ اسکولز پیچھے رہ گئے ، 28 سال بعد سرکاری اسکول کی پہلی پوزیشن، کراچی کے ہونہار طالب علم حافظ عبدالرافع کی حوصلہ افزائی کے لیے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن گھر پہنچ گئے

کراچی میں قائم مہنگے ترین پرائیویٹ اسکولز پیچھے رہ گئے اور 28 سال بعد سرکاری اسکول کے ایک طالب علم حافظ عبد الرافع نے پہلی پوزیشن حاصل کی

گلبرگ ٹاؤن کے چیئرمین نصرت اللہ بھی نوجوان طالب علم کو مبارکباد دینے اور حوصلہ افزائی کے لیے گھر پہنچ گئے ۔ انہوں نے طالب علم کو مبارکباد دی ، ٹاؤن کی جانب سے تحفہ پیش کیا اور مٹھائی بھی دی ۔

عبدالرافع کا کہنا تھا کہ وہ اس کامیابی پر اللہ کے بے حد شکر گزار ہیں ، یہ ان کے والدین اور اساتذہ کی بھی محنت ہے۔

ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ طالب علم ، استاد اور والدین کی ٹرائیکا سے ہی کامیابی ملتی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں