وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو جدید اور بہترین شہر بنانے کے لیے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو جدید اور بہترین شہر بنانے کے لیے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انہوں نے بتایا کہ اس سال کراچی کے ترقیاتی کاموں کے لیے 218 ارب روپے رکھے ہیں۔ کراچی کو سٹی حکومت بنا کر اختیارات دیے گئے۔ کراچی کی ترقی کے لیے سندھ حکومت نے کافی کام کیا ہے ۔ سندھ حکومت عوام کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور کام کررہے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ریڈ لائن اور یلو لائن پر کام جاری ہے۔ پیپلز بس سروس لوگوں کو تحفہ ہے۔ پنک بس سروس بھی شروع کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں