بابر اعظم کی جانب سے وائٹ بال کرکٹ میں کپتانی چھوڑنے کے فیصلے پر سابق کرکٹرز کے تبصرے جاری ہیں
سابق کپتان وسیم اکرم نے بابراعظم کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی قیادت چھوڑنے کے بعد بابراعظم پر غیر ضروری دباؤ ختم ہوگا اور وہ اپنی بیٹنگ پر توجہ دیں سکیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے یہ فیصلہ مشورے کے بعد ہی کیا ہوگا ، ایسے فیصلے آسان نہیں ہوتے ، وہ بابراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بابر اب اپنی بیٹنگ پر توجہ دیں سکیں گے اور کرکٹ سے لطف اندوز ہوں گے