کراچی کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا ہے ۔ ایسے میں ضرورت تھی کہ کراچی میں معیاری سڑکیں بنائی جائیں مگر اب روزنامہ جنگ نے انکشاف کیا ہے کہ جہانگیر روڈ کا غیر معیاری کام کرنے والے ٹھیکیدار کمپنی کو اب سرجانی ٹاؤن میں روڈز ، فٹ پاتھ، پانی اور سیوریج لائنوں کی تعمیر اور بحالی کا کام سونپ دیا گیا ہے
ٹھیکدار کمپنی کو 9کروڑ 80لاکھ 76ہزار 495 روپے تخمینے کا کام 20فیصد کم ریٹ کی بولی دینے پر 7کروڑ 84لاکھ 61ہزار250 روپے میں دے دیا گیا ہے
جنگ کے مطابق جہانگیر روڈ کو مزکورہ ٹھیکیدار کمپنی نے تعمیر کیا تھا اور اس کے اگلے ہی روز سڑک بیٹھ گئی تھی
چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع سے موقف کے لئے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے کوئی رسپانس نہیں دیا گیا