ڈاکٹر انور ابراہیم نے امیر جماعت اسلامی کو مالے زبان میں
علامہ اقبال کی فکر پر مشتمل کتب کا تحفہ دیا
امیر جماعت اسلامی کی اسلام آباد میں وزیر اعظم ملائیشیاڈاکٹر انور ابراہیم سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد حافظ نعیم الرحمان نے ٹوئٹ کیا کہ دو برادر اسلامی ممالک پاکستان اور ملیشیا، کے درمیان باہمی تعلقات، غزہ کی سنگین صورتحال اور امت مسلمہ کو درپیش دیگر اہم مسائل پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ ملیشیا میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش چیلنجز پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم ڈاکٹر انور ابراہیم نے عزت افزائی فرمائی اور مالے زبان میں علامہ اقبال کی فکر پرمشتمل کتب کا تحفہ عنایت کیا۔