وفاقی حکومت نے تاجر برادری کو ایک ماہ میں بجلی کی قیمتیں کمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد کی سربراہی میں تاجروں کے وفد نے وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو مہنگی بجلی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سابق چیئرمین اپٹما آصف انعام نے دعویٰ کیا کہ وزیر مملکت خزانہ نے اپٹما وفد کو ایک ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے
یہ کمی آئی ئی پی پیز سے مذاکرات کے نتیجے میں ہو گی