کراچی کی 100 بڑی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، دھول مٹی سے شہری بیمار ، غیر معیاری ڈامر کے استعمال کا انکشاف

روزنامہ ایکسپریس نے اپنی خصوصی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سندھ حکومت ، بلدیہ عظمیٰ اور کے ڈی اے کی غفلت سے کراچی کی سو سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور دھول مٹی اڑنے کی وجہ سے شہری بیمار پڑ رہے ہیں

رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد سڑکیں مزید ابتر ہوگئی ہیں جو سڑکیں تعمیر ہوئیں وہ غیر معیاری ہیں اور ناقص معیار کا ڈامر استعمال ہورہا ہے ، سڑکیں جگہ جگہ دھنس گئی ہیں

ایکسپریس کے مطابق کے ایم سی کا شعبہ انسپکشن اور کوالٹی کنٹرول پانچ سال سے غیر فعال ہے

سڑکوں کی خراب حالات کی وجہ سے شہر سخت اذیت کا شکار ہیں اور ٹریفک جام معمول ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں