جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی

جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی

ملاقات میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے علاوہ دونوں جماعتوں کے دیگر رہنما موجود تھے

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئینی ترمیمی بل کو مکمل مسترد کرتے ہیں اور اس کے کسی شق وار مطالعے کے حق میں نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی آزادیاں ہونی چاہیے ۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو ایک سال مکمل ہورہا ہے ، ہم نے اس پر ہفتہ یکجہتی غزہ منانے کا فیصلہ کیا ہے

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز ، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ اور پیٹرولیم لیوی پر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا موقف ایک ہے

اپنا تبصرہ لکھیں