انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی ہے۔
ایف پی سی سی آئی اور کراچی چیمبر کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے
رواں سال 28 ستمبر تک 29 لاکھ گوشوارے جمع ہو چکے ہیں ، گزشتہ سال 28 ستمبر تک 14 لاکھ گوشوارے جمع ہوئے تھے