وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے مسائل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ، بارشوں کے بعد ہی شہر کی سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کیا گیا ، حکومت سندھ 1.5 ارب روپے کے ایم سی کو روڈز کی مرمت کے لیے جاری کرچکی ہے ، کراچی کے مختلف منصوبوں پر 200 ارب روپے خرچ کر رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے اہم پروجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے ، ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی پروجیکٹس مکمل ہونے سے شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل میں کافی حد تک بہتری آئے گی ، ہم نے وفاقی حکومت کے توسط سے ایک بار پھر کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے چائینیز حکام سے بات چیت شروع کردی ہے ، پیپلزپارٹی بہت جلد کراچی سرکلر کا پروجیکٹ اپنے شہریوں کو دے گی