میونسپل ٹیکس(MUCT) کے بعد کچرا ٹیکس ! کراچی والوں پر ایک اور ٹیکس لگانے کی تیاری
سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ نے گھروں سے کچرا اٹھانے کا ٹیکس وصول کرنے کا پلان بنالیا
سما ٹی وی پر نشر کردہ رپورٹ کے مطابق سندھ سالڈ ویسٹ کے ایم ڈی امتیاز شاہ نے بتایا کہ ٹیکس ڈور ٹو ڈور کچرا اٹھانے پر گھریلو ، صنعتی اور کمرشل علاقوں سے سے وصول کیا جائے گا
انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں یوسی اور ٹاؤن سے مشاورت کی جائے گی اور پھر کابینہ سے منظوری لیں گے، کچرا اٹھانے والی کمپنی ہی ڈور ٹو ڈور کلکیشن کرے گی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کچرا اٹھتا ہی کب ہے جو ٹیکس وصول کرنے کی تیاری ہے