وفاقی حکومت نے کابینہ ارکان کے لیے 24 کروڑ روپے کی 25 نئی ہونڈا سٹی گاڑیاں خرید لیں۔
ڈان نیوز کے مطابق 25 نئی لگژری گاڑیوں کی مالیت 24 کروڑ روپے ہے، حکومت نے 1500 سی سی ہونڈا سٹی گاڑیاں خریدی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 نئی سرکاری گاڑیاں کابینہ ڈویژن کے پول کار میں پہنچ گئیں ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق سیکریٹری کابینہ ڈویژن کامران افضل نے نئی گاڑیوں کی خریداری کی تصدیق کردی۔
سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے مؤقف دیتے ہوئے بتایا کہ گاڑیوں کی خریداری سے قبل کفایت شعاری کمیٹی کی منظوری لی گئی ہے