نواز شریف سے ایک ملک کے سفیر نے کہا ملک میں سیاسی انتشار ہے، نواز شریف نے جواب دیا یہ انتشار نیا نہیں! مجھے نہیں پتا کہ میں یہاں کتنے سال ہوں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے خطاب میں ہے کہ نواز شریف سے ایک ملک کے سفیر نے کہا ملک میں سیاسی انتشار ہے جس پر نواز شریف نے جواب دیا یہ انتشار نیا نہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاسی اونچ نیچ چلتی رہتی ہے ، مجھے نہیں پتا کہ میں یہاں کتنے سال ہوں

انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب قانون کے تحت چلتا ہے، یہاں آکر قانون توڑو گے تو منہ توڑ جواب ملے گا۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اپنے بچے باہر بیٹھے ہوئے ہیں ان کو نہیں لاتے

انہوں نے کہا کہ مجھ پر جملے کستے ہیں، ذو معنی جملے بولتے ہیں، وزیراعلیٰ اس طرح کے جملے بولے تو وہ قوم کو کیا درس دے رہا ہے؟

اپنا تبصرہ لکھیں