سندھ اسمبلی کو بتایا گیا کہ بجلی کےبحران کی وجہ سے آخری پانچ سال میں 81 انڈسٹریل یونٹس بند ہوگئے
ان میں 10 ٹیکسٹائل ملز ، 5 شوگر ملز اور ایک سیمنٹ فیکٹری بھی شامل ہیں ۔
ڈان اخبار کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری صنعت و تجارت علی احمد نے بتایا کہ بجلی کے بحران کی وجہ سے صوبے میں صنعتی سرگرمیاں خاصی متاثر ہوئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صنعتکاروں کے ساتھ ممکنہ حد تک تعاون کررہی ہے ۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ صوبے میں اس وقت 6856 یونٹس آپریشنل ہیں جب کہ 915 نئے انڈسٹریل یونٹس لگائے گئے ۔