حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کا پلان تیار کرلیا
سما نیوز کے مطابق حکومت نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے سے زائد کمی کا پلان تیار کرلیا ہے
ٹرانسمیشن سسٹم میں نقائص دور کرنے سے 71 پیسے ٹیرف میں کمی ہوگی
درامدی کوئلے کے پاور پلانٹس کی تھر کے کوئلے میں منتقلی سے 2 روپے فی یونٹ ٹیرف کم ہوسکتے ہیں
ملک بھر میں جتنے بھی ٹیوب ویل ڈیزل پر چلتے ہیں ان کو سولر پر منتقل کیا جائے گا
حکومت کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس اس وقت آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے تاکہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی لائی جاسکے