لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا 30 ستمبر سے ذمے داریاں سنبھالیں گے

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے

وہ اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

وہ بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں

لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں اور اپنے کورس میں اعزازی شمشیر حاصل کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں