سڑکوں کی ناقص تعمیر، اعلیٰ افسران انجینئرز ، ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی معطلی تو درکنار کسی کا ٹرانسفر تک نہیں ہوا

کراچی کی سڑکوں کی ناقص تعمیر سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے

حالیہ بارشوں میں سڑکیں جس انداز میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی اس نے شہریوں کو حیرت اور اذیت میں ڈال دیا ہے

حیران امر یہ ہے کہ اب کسی افسر ، انجینئر یا ٹھیکیدار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے

روزنامہ جنگ نے خبر دی ہے کہ کراچی میں سڑکوں اور دیگر ناقص انفرا اسٹرکچر تعمیر کرنے والے بڑے افسران،انجینئرز اور ٹھیکیداروں کے خلاف تا حال کوئی کاروائی نہ ہو سکی معطلی تو دور کی بات ایک ماہ گزر جانے کے باوجودکسی ایک اعلیٰ عہدیدار کا ٹرانسفرتک نہیں ہوا

وزیر اعلیٰ ، وزیر بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی کے خلاف سخت ایکشن کا عندیہ دیتے رہے ہیں لیکن آج بھی اعلیٰ افسران اپنی سیٹ پر موجود ہیں

شہری سوال کر رہے ہیں کیا مرمت کے نام پرلوگوں کے ٹیکسوں کے پیسے دوبارہ ضائع تو نہیں ہو نے جا رہے؟

اپنا تبصرہ لکھیں