گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ 20 فی صد کم نرخوں پر ٹینڈر کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔

گلشن ٹاؤن میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے ٹینڈر منظور
تمام سڑکوں کی استرکاری ہوگی،4ہزار اسٹریٹ لائٹس روشن
17پارکس بحال کردیے، ڈاکٹر فواد ٹاؤن چیئرمین

گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ 20 فی صد کم نرخوں پر ٹینڈر کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔

تمام سڑکوں کی استرکاری کی جائے گی ۔ جلد شہریوں کو گلشن ٹاؤن میں تبدیلی نظر آئے گی

ڈاکٹر فواد نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں مسلسل سولہ سال سے برسر اقتدار ہے جو ایک ریکارڈ ہے

ہم میدان نہیں چھوڑیں گے محدود وسائل کے باوجود خدمت جاری رکھیں گے ۔

جماعت اسلامی کو کسی وفاقی یا صوبائی اور شہری حکومت کی سرپرستی حاصل نہیں ۔

واٹر بورڈ اور صفائی کا محکمہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ بھی پیپلز پارٹی کے کنٹرول میں ہے ۔

اگلے ماہ سے گلشن اقبال میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت شروع ہوجائے گی ، چار ہزار اسٹریٹ لائٹس روشن کردی ہیں جبکہ سترہ پارکس کو تزئین و آرائش کے بعد قابل استعمال بنادیا ہے جہاں شہری فیملیز کے ساتھ جاسکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں