شیخ احمد دیدات نے زندگی کو نیا رخ دیا احمد دیدات کے بعد ڈاکٹر اسرار احمد سے بہت متاثر ہوا ڈاکٹر ذاکر نائیک

معروف مبلغ اور اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی نادر علی کے ساتھ پوڈ کاسٹ بے حد پسند کی جارہی ہے ۔ انہوں نے گفتگو کےدوران انکشاف کیا کہ وہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر تھے مگر دعوت کے میدان میں شیخ احمد دیدات نے ان کی زندگی کا رخ بدل دیا ۔ شیخ احمد دیدات کو پروگرام کے لیے ممبئی بھی مدعو کیا تھا اور وہ انتظامات دیکھ کر بہت خوش ہوئے تھے

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار 1991 میں پاکستان کا دورہ ڈاکٹر اسرار احمد سے ملاقات کے لیے کیا تھا ۔ وہ اردو زبان میں ان کی تقاریر سے بے حد متاثر تھے ۔ ڈاکٹر اسرار نے انہیں مشورہ دیا کہ میڈیکل پروفیشن اور دعوت کا کام ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے آپ کو دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے 2004 میں ڈاکٹر اسرار کو ممبئی میں مدعو کیا ۔ انہوں نے دس دن تک 10 ہزار کے مجمع سے خطاب کیا اور انتظامات دیکھ کر بہت خوش تھے

ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ انہوں نے 7 سال کی عمر میں پورا رمضان روزہ رکھا، والدین نے کبھی نماز کے لیے زبردستی نہیں ۔ ان کے والد ماہر نفسیات تھے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں