الخدمت فاؤنڈیشن کے سابق صدر محمد عبدالشکور نے سوشل میڈیا پر اپنی تحریر میں بتایا کہ پاکستان 2022 میں
شدید سیلاب کی زد میں تھا۔ تین صوبوں کے ساڑھے تین کروڑ انسان پانیوں میں
اپنی اور اپنے خاندانوں کی بقا کی جنگ لڑنے میں مصروف تھے۔
دنیا دیکھ رہی تھی کہ مشکل کی اس گھڑی میں کون لوگ آفت زدوں
کو پانی ،کھانا، دوا اور سایہ فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔
10 ستمبر کواقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس
سیلابی صورت حال کا جائزہ لینے پاکستان آئے، سیلابی علاقوں کے دورے کے بعد
اسلام آباد پہنچے۔ یو این کے اسلام آباد آفس سے فون کال آئی، سکریڑی جنرل آج شام
اسلام آباد میں کچھ اہم کاروباری شخصیات کے علاوہ صدر الخدمت سے بھی ملنا چاہئے ہیں۔
یو این آفس کے ذمہ دار نے بتایا انتونیو گوتریس جہاں بھی گئے انہیں الخدمت ہر جگہ بہت متحرک نظر آئی۔
میں نے اللہ کا شکر ادا کیا جس نے الخدمت کے کام کو اتنی پزیرائی دی۔
اسی شام ہم اسلام آباد پہنچے۔ یو این سکریٹری جنرل سے ملاقات ہوئی۔ سکریٹری جنرل اور ہال میں موجود ہر فرد الخدمت کے کام کا گرویدہ تھا۔
یو این کے سکریٹری جنرل کے لیول تک الخدمت کی یہ پزیرائی یقینا” الخدمت کے جانثاروں
کے خلوص، انتھک خدمت اور اللہ کے خاص انعام کا نتیجہ تھی۔
Load/Hide Comments