ملک میں بجلی کی بڑھتی قیمتوں اور احتجاج کے بعد مختلف آئی پی پیز کی جانب سے معاہدوں کی شرائط پر نظر ثانی کی حامی بھرنے کا سلسلہ جاری ہے
ایکسپریس نیوز کے مطابق
اٹک جنرل لمیٹڈ نے بھی وزارت توانائی کو خط لکھ کر رضا کارانہ طور پر معاہدے کی شرائط میں تبدیلی کے لئے بات چیت پر آمادگی کا اظہار کر دیاہے۔
اٹک جنرل لمیٹڈ نے حکومت پاکستان وزارت توانائی پاور ڈویژن کو خط لکھا ہے جس میں کہاہے کہ ہم مستحکم اور خوشحال پاکستان کو فروغ دینے کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کرتے ہیں