کراچی کی سڑکوں کی مرمت کے لیے سندھ حکومت نے 1.5 ارب روپے کی منظوری دے دی

کراچی میں حالیہ بارشوں کے باعث سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں ، شہر کی سڑکوں کے معیار پر سوالات اٹھ رہے ہیں ساتھ ہی شہریوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے

سندھ حکومت نے ٹوٹی سڑکوں کی مرمت کے لیے ڈیڑھ ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وزیر بلدیات سعید غنی بھی شریک ہوئے۔ اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ شہر کے سات اضلاع میں سڑکوں کی مرمت کی ضرورت ہے

وزیراعلیٰ نے کے ایم سی کو ہدایت کی کہ جو سڑکیں تعمیرکریں اس کا نکاسی آب کا نظام بھی بنائیں

اپنا تبصرہ لکھیں