پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ کراچی میں انفراسٹرکچر پر کوئی دھیان نہیں ہے ۔۔ میں نے 79 اور 80 کا کراچی دیکھا ہے ، روشنیوں کا شہر تھا ، آج تو کبھی لگتا ہے جیسے موہن جو دڑو میں رہ رہے ہیں ۔۔
انہوں نے کہا کہ تیس ، پینتس سال پہلے کا کیا کراچی تھا ۔ کیا سڑکیں ، بزنس اور رونقیں تھیں ۔۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور صفائی تو نصف ایمان ہے ۔۔
یونس خان کا کہنا تھا کہ وہ جہاں رہتے ہیں وہاں ہر چھ مہینے میں روڈ بنتی ہے اور ٹوٹ جاتی ۔۔ ایک ہی دفعہ اچھی سڑک بنالیں ۔ بارش کے بعد صورتحال یہ ہے کہ سڑکوں پر بائیک والے گر رہے ہوتے ہیں ۔